• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکس سروس مین سوسائٹی 31 مئی کو ’’لو ڈے‘‘ سپہ سالار منائے گی

راولپنڈی (عاصم جاوید) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی31مئی کو ملک بھر میں ’’لو ڈے‘‘ سپہ سالار منائے گی۔ گزشتہ روز پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنازر عزیز احمد اعوان نے پنجاب کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کے 40لاکھ سابق فوجی ممبران ملک بھر میں سپہ سالار کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 31مئی بروز اتوار پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کیلئے بطور سپہ سالار’’لو ڈے‘‘ منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 10 مئی کو قوم کو فتح دلا کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا۔

اہم خبریں سے مزید