اسلام آباد(رپورٹ: حنیف خالد) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر صوبہ بھر میں غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن جاری ،پنجاب کی مختلف گندم منڈیوں میں گندم کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ،ہ بعض مقامات پر فی چالیس کلوگرام گندم کی قیمت میں 125 روپے سے لے کر 200 روپے سے زیادہ تک کمی آئی۔ پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ اور خیبر پختونخوا کی گندم مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان ، آٹے کی قیمتوں میں بھی کمی آنا شروع ہوگئی،20 کلو آٹا تھیلا 21 سو تک دستیاب ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں جس کے باعث مارکیٹ میں گندم کی سپلائی بہتر ہوئی اور قیمتیں نیچے آنا شروع ہوگئیں۔