دبئی (سبط عارف)عرب امارات اور بھارت کی دوطرفہ تجارت میں 37 فیصد اضافہ۔حجم 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ،دبئی میں اقتصادی شراکت داری کی چوتھی سالگرہ ۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں عرب امارات اور بھارت کے درمیان جامع اقتصادی شراکت معاہدے (سیپا) کی چوتھی سالگرہ منائی گئی، جس میں دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں، سرمایہ کاروں اور حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں بتایا گیا کہ معاہدے کے نفاذ کے بعد دونوں ممالک کی دوطرفہ تجارت میں 37فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔