اسلام آباد( رانا غلام قادر )آئی ایم ایف (IMF) نےپاکستان میں پہلےسےموجود سولر صارفین کےلیے نیٹ میٹرنگ پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےنیٹ بلنگ ماڈل کوعالمی معیارکے مطابق قرار دے دیا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پرانے سولر صارفین کو نئےماڈل سے استثنیٰ دیا گیا ہےجس سےبجلی کےگرڈسے سولر صارفین کی طرف کراس سبسڈی برقرار رہے گی ۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق سولر پالیسی میں نئے اور پرانے سولر صارفین کو الگ الگ کر دیا گیا ہے۔ پہلے سے موجود سولرصارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کا نظام برقرار رکھا گیا اور پرانے سولر صارفین کو نیٹ بلنگ پر منتقل نہیں کیا گیاجبکہ نئے سولر صارفین کو نیٹ بلنگ پر منتقل کیا گیا ہے-نیپرا نے سولر پالیسی میں ترمیم کا نوٹیفکیشن گزشتہ ماہ جاری کیا تھا جس کے تحت پہلےسےموجودہ سولر صارفین کے لیےنیٹ میٹرنک پالیسی کو برقرار رکھا گیا ہے،پہلےسے موجود سولرنیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اورپہلےسے موجود سولرصارفین کے لائسنس اپنی مدت تک برقرار رہیں گے۔