کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ اور وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان خفیہ ٹیلی فونک گفتگو، ایران پر فوجی کارروائی کے معاملے پر شدید کشیدگی سامنے آگئی۔ نیتن یاہو نے حملے دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔ ٹرمپ نے جوہری پروگرام ختم کرنے کے معاہدے اور کسی بھی جنگ سے پہلے سفارتی راستے کو ترجیح دینے کا عندیہ دیا۔ یہ پیش رفت نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے چند گھنٹوں بعد ہوئی ہے۔