دبئی (اے ایف پی)دبئی حکومت نے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث درپیش معاشی دباؤ سے نمٹنے کیلئے کاروباری اداروں کیلئے408ملین ڈالر مالیت کے دوسرے معاشی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومتی میڈیا آفس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کےمطابق نئے ریلیف پیکیج میں ہوٹلوں اور ریستورانوں کو میونسپلٹی ٹیکسوں کی چھوٹ،کسٹمز قوانین کی خلاف ورزی پر عائد جرمانوں اورسول ایوی ایشن کے اجازت ناموں کی فیسیں کم کر دی گئی ہیں۔نئے اعلان کے بعد گزشتہ دو ماہ سے بھی کم عرصے میں دبئی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے مجموعی معاشی پیکیجز کی مالیت 680لین ڈالرتک پہنچ گئی ہے۔