• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) عمران خان کیاہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹیوں کی ملاقات کرا دی گئی،جیل ذرائع کے مطابق جمعہ کوسینٹرل جیل راولپنڈی میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی سے ان کی دوبیٹیوں نے ملاقات کی ،ملاقات کرنے والوں میں مبشرہ شیخ اور مہر النسا حیات شامل تھیں،دونوں بہنیںملاقات کے لئے جیل کے گیٹ نمبر 5پرپہنچیں جہاں سے انہیں جیل کے اندر کانفرنس روم لے جایاگیا،جیل حکام نے بشریٰ بی بی سے کانفرنس روم میں ان کی ملاقات کروائی جو تقریباًایک گھنٹے تک جاری رہی ، ملاقات میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کے علاج اور صحت سے متعلق بات چیت کی گئی

اہم خبریں سے مزید