• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی سابقہ بہو کو چھاتی کے سرطان کی تشخیص

وینیسا ٹرمپ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
وینیسا ٹرمپ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ بہو وینیسا ٹرمپ کو چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 48 سالہ وینیسا ٹرمپ نے ایک پیغام میں کہا کہ انہیں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ علاج کی تیاری کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ڈاکٹروں کی شکر گزار ہوں جنہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں میرا میڈیکل پروسیجر کیا۔

وینیسا ٹرمپ کی بیٹی کائی ٹرمپ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سب سے مضبوط شخصیت جسے وہ جانتی ہیں۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بھی اپنی سابقہ بھاوج وینیسا ٹرمپ کے لیے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں نیک خواہشات اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر اور وینیسا ٹرمپ میں علیحدگی 2018ء میں ہوئی تھی، یہ شادی 12 برس قائم رہی تھی اور ان کے 5 بچے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید