• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد؛ چینی شہریوں سے لاکھوں کی ڈکیتی، گیسٹ ہاؤس مالکہ پر واردات کا شبہ

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر /سٹاف رپورٹر) اسلام آباد کے پوش علاقہ کےنجی گیسٹ ہاؤس میں ڈکیتی کی وار دات میں تین چینی شہریوں سے ایک لاکھ 65 ہزارروپے ، مہنگے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ چھین لئے گئے، متاثرہ چینی شہری نے گیسٹ ہاؤس کی مالکہ پر ڈکیتی کی ماسٹر مائنڈ ہونے کا شبہ ظاہر کر دیا،چینی بزنس مین ہینسن نے تھانہ کوہسار میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں بتایاکہ وہ اپنے چینی دوستوں سارا اور بوروق کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد پہنچا اور ایف سیون کی گلی 55 میں واقع ʼشاشاʼ گیسٹ ہاؤس میں قیام کیا، رات 3 بجے تین مسلح ملزمان کمرے میں داخل ہوئے اور انہیں گن پوائنٹ پر جگایا۔

اہم خبریں سے مزید