نوابشاہ، کراچی (بیورو رپورٹ، ایجنسیاں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم بھٹو کی وراثت کو آگے لے کر جائیں گے، ہم نے ہمیشہ 73کے آئین کے تحت کام کیے، ہم سب ملکر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کرینگے، ملک چلانا اصل مسئلہ ہے، بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھا یا، بھارتی حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے، عوامی نمائندے اپنی صلاحیتیں ملک کی ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے وقف کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحی پر مورو کے دورے کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب اورزرداری ہائوس نوابشاہ میں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاکرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں مورو آمد پر صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار اور ارکان اسمبلی نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے مظالم کو میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا۔بھارتی حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔