• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا ایران جنگ بندی امید، تیل قیمتیں نمایاں کم، مئی میں 20 فیصد تک گراوٹ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا ایران جنگ بندی امید، تیل قیمتیں نمایاں کم، مئی میں 20 فیصد تک گراوٹ، برینٹ خام تیل مزید 1.2 فیصد کمی کے بعد 92.56 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، سرمایہ کار مستقل امن معاہدے پر محتاط ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی اور کشیدگی میں کمی کی امیدوں کے باعث عالمی تیل منڈی میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ہے، جہاں 2026 کی بلند ترین سطح کے مقابلے میں خام تیل کی قیمتیں تقریباً 20 فیصد تک نیچے آ گئی ہیں۔ برینٹ خام تیل جمعہ کو مزید 1.2 فیصد کمی کے بعد 92.56 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ مئی کے دوران اس کی قیمت میں تقریباً 19 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو کورونا وبا کے بعد بدترین ماہانہ کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔ دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل بھی مئی میں 16.5 فیصد سستا ہوا اور 87.18 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کرتا رہا۔
اہم خبریں سے مزید