• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کو وسائل میں مساوی حصہ دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، اچکزئی

چمن( جنگ نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبوں کو وسائل میں مساوی حصہ دیئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔چمن میں گورنمنٹ ماڈل اسکول گراؤنڈ میں منعقد ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کو موجودہ سیاسی اور انتظامی بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ 1973کے آئین کی مکمل بحالی اور اس پر حقیقی عملدرآمد ہے، منتخب پارلیمنٹ کو ہی طاقت کا سرچشمہ تسلیم کرنا ہوگا تاکہ جمہوری نظام مضبوط ہو سکے۔
اہم خبریں سے مزید