اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباد دی ۔ وزیراعظم نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قومی سلامتی کے لیے اُن کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں اور افواجِ پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی اور قربانیوں پر فخر ہے۔