• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے نیا نظام نافذ

اسلام آباد (آئی این پی) بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے قانون برائے تحفظ املاک اوورسیز پاکستانی 2024 نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی تاکہ جائیدادوں سے متعلق تنازعات اور غیر قانونی قبضوں کے مقدمات کو تیزی سے نمٹایا جا سکے۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے اعلامیے کے مطابق نئے قانون کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ان کی جائیدادوں کے مکمل قانونی حقوق فراہم کئے جائیں گے جبکہ ان کے مقدمات کے لئے الگ عدالتی نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید