اسلام آباد (عاطف شیرازی) وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں اضافہ جبکہ پٹرول پر لیوی کی شرح میں کمی کر دی ۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 58 روپے سے بڑھا کر 68 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے 83 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پٹرول پر لیوی کی شرح 102 روپے 17 پیسے سے کم ہو کر 91روپے 34پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد پیٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔ نئی شرحوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔