کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکامعاہدہ قریب، اسلام آباد میں دستخط کا امکان،مجوزہ سمجھوتے میں 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع اور ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی تجویز شامل، ابھی معاہدے کو ٹرمپ کی حتمی منظوری حاصل نہیں ہوئی، خطے میں ممکنہ سفارتی پیش رفت پر عالمی توجہ مرکوز ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا میں پاکستانی ذرائع اور ایک مقامی خبر رساں ادارے کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ایک اہم معاہدہ قریب ہے۔