کوہاٹ(نامہ نگار)درہ آدم خیل کے پہاڑی سلسلے تور چپر میں سیکورٹی فورسز اور خوارجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ میں دو جوان شہید ہوگئے۔ جبکہ پانچ دہشت گرد مارے گئے۔ فورسز کی جوابی کاروائی میں 5 سے زائد خوارج جہنم واصل اور متعدد زخمی ہوئے، سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق تقر چھپر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کیا جس میں دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ سے دو سیکورٹی فورسز کے جوان شہید ہو گئے۔