• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI رہنما جنید اکبر ساتھیوں سمیت زیرحراست، گلگت بدر کردیا گیا

پشاور( جنگ نیوز)پی ٹی آئی رہنما اور خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر اور ان کےساتھی زیر حراست، گلگت بدر کردیا گیا، پولیس حکام کے مطابق جنید اکبر اور ان کے ساتھی محبوب شاہ، سلیم الرحمان، ڈاکٹر امجد علی خان، محمد نعیم خان، ضیاء الدین اور ارشد معیار کو ہینزل کے مقام سے گرفتار کیا گیا،وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے جنید اکبر کو گلگت بدر کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنید اکبر اور ان کے ساتھیوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی،وزیر داخلہ گلگت بلتستان کا مزید کہنا تھا کہ جنید اکبر بغیر اجازت اور اطلاع جگلوٹ پہنچے اور ریلی سے خطاب کیا، پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر نے گلگت میں بھی بنا اجازت ریلی نکالی۔

اہم خبریں سے مزید