کراچی (نیوز ڈیسک) امریکہ کی 250ویں سالگرہ ، یادگاری کرنسی نوٹ پر ٹرمپ کی تصویر شامل کرنیکی کوششیں، قانون میں تبدیلی لانے کی ریاری کی جا رہی ہے،حمایت اور مخالفت میں نئی بحث کا آغاز،امریکی روایات اور علامتوں پر سوالات کیے جارہے ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی ایک قانون میں تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں جس کے ذریعے امریکہ کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر جاری ہونے والے یادگاری کرنسی نوٹ پر ان کی تصویر شامل کی جا سکے، رپورٹ کے مطابق یہ تجویز امریکی سیاسی حلقوں میں نئی بحث کو جنم دے رہی ہے جہاں کچھ لوگ اسے قومی جشن کے تناظر میں ایک علامتی اقدام قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر اسے سیاسی شخصیت کو ریاستی علامتوں میں شامل کرنے کی کوشش سمجھ رہے ہیں جس پر اختلافات سامنے آ رہے ہیں۔