اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنمائوں نے 30 منٹ طویل گفتگو کی۔پرائمنسٹر آفس کے اعلامیے کے مطابق دوران گفتگو دونوں رہنمائوں نے مسلم امہ کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔پی ایم آفس کے اعلامیے کے مطابق گرمجوش اور دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنمائوں ایک دوسرے کو بھی عید کی مبارک باد دی۔ اعلامیہ کے مطابق ایرانی صدر نے امن کے قیام کی کوششوں میں پاکستان کے اہم کردار کر سراہا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کوشش پر شکریہ ادا کیا۔