• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کسی غلط فہمی میں نہ ر ہے، مسلح افواج مادر وطن دفاع کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ، نمائندہ خصوصی ، خبر نگار ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ ر ہے، ہماری بہادر مسلح افواج جدید ترین ہتھیاروں سے لیس مادر وطن کے چپے چپے کے دفاع کیلئے پر عزم ہیں۔وزیر اعظم نے یہ بات یوم تکبیر (28مئی) کے موقع پر اپنےپیغام میں کہی، دریں اثناءوزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف نے عالمی دباؤکے باوجود قومی دفاع کو ترجیح دی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب پوری قوم نے غیر متزلزل عزم، قومی وحدت اور بے مثال جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی قوت ہونے کا اعلان کیا تھا۔ ہم پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی تکمیل میں شامل تمام شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید