کراچی (نیوز ڈیسک) معدے کے اندر سے بیماریوں کی لائیو رپورٹ دینے والی ٹیکنالوجی تیار، مستقبل میں طبی معائنہ ایک نگلی جانے والی چِپ سے ہوگا، پیٹ میں ننھی مشینیں بیماریوں کا راز کھولیں گی۔ تحقیق میں وائرلیس ٹرانسمیٹر، چپس، بیٹریاں اور کیمیائی سینسر شامل، یہ آلات معدے اور آنتوں کے اندر کام کریں گے جو کھانے کے ساتھ آسانی سے نگلے جا سکیں گے۔ برطانوی جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق یورپی سائنسدانوں نے ایسی حیرت انگیز ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے تحت مستقبل میں طبی سینسر اور الیکٹرانک آلات کھانے کے ساتھ آسانی سے نگلے جا سکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بلجیم اور نیدرلینڈ کے محققین نے ایسے محفوظ الیکٹرانک اجزا تیار کیے ہیں جن میں وائرلیس ٹرانسمیٹر، مائیکرو چپس، بیٹریاں اور کیمیائی سینسر شامل ہیں۔