ملتان (سٹاف رپورٹر) ) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع ملتان میں عید الاضحی کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات رہے اور شہریوں کی جانب سے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے فوری عمل کو بھرپور سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان کی جانب سے عید الاضحیٰ پر 15 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی گئیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر کے ہنگامی دورے کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ذوالفقار احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گھنٹہ گھر، عید گاہ چوک، چنگی نمبر 6 اور شاہ رکن عالم سمیت مختلف مقامات پر صفائی صورتحال کا معائنہ کیا اور فیلڈ میں موجود عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع ملتان میں 4 لاکھ 80 ہزار سے زائد بائیو گریڈیبل ڈسپوزل بیگز شہریوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ عید صفائی آپریشن کیلئے اضافی سٹاف اور مشینری فیلڈ میں موجود رہی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ شہریوں نے ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کی مدد کی۔قبل ازیں عیدالاضحیٰ پر ستھرا پنجاب ایجنسی ملتان کا گرینڈ صفائی آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہا۔ سی ای او ستھرا پنجاب ایجنسی ذوالفقار احمد اور ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے نیو شالیمار کالونی، گلگشت، ممتاز آباد، ڈبل پھاٹک، عزیز ہوٹل، وہاڑی چوک اور ماڈل ٹاو¿ن سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ای او ستھرا پنجاب ایجنسی ذوالفقار احمد نے ڈپٹی کمشنر کو صفائی آپریشن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔