ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف انجینئر کسٹمر سروسز میپکوسید جواد منصوراحمد نے تمام ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی ہے کہ ماہانہ ریکوری اور بقایاجات کی وصولی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے فیلڈ آپریشن بھرپور انداز میں جاری رکھے جائیں اور بیجز بروقت مکمل کئے جائیں۔صارفین کی شکایات کے فوری اور بروقت ازالے کے لئے کسٹمر سروسز سنٹرز، کمپلینٹ سنٹرز اور کسٹمر فیسلٹیشن سنٹرز میں عملہ الرٹ رہے اور افسران خود نگرانی کریں،یہ بات انہوں نے عیدالاضحی کے تیسرے روز بہاولپور سرکل کا دورہ پرافسران کے ساتھ منعقدہ آن لائن اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کی۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمداوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن نور الزمان سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ چیف انجینئر کسٹمر سروسز نے کہا کہ بیجز22، 27 ،28،29اور31کے تمام ڈیفالٹرز کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیاجائے جبکہ جنرل بیجز کے نادہندگان کیخلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے 10 ہزار روپے سے زائد واجبات والے تمام ڈیفالٹرز پر خصوصی فوکس کیا جائے اور ان کی ریکوری کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ مقررہ مالی اہداف ہر صورت حاصل کئے جا سکیں۔اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر ملک یعقوب احمد نے سرکل کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہانہ ریکوری اور بقایاجات کے اہداف کے حصول کے لئے تمام افسران اور ریکوری ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔