• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین کی جانب سے نادار بچوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم، پروین نیاز نے اجالا پبلک فری سکول قاسم بیلہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مستحق اور نادار بچوں میں قربانی کا گوشت اور کھانے پینے کی مختلف اشیاء تقسیم کیں۔ اس موقع پر بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ سکول انتظامیہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب کے دوران خصوصی کیک بھی کاٹا گیا ۔ خواتین رہنماؤں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان کی صدر طاہرہ نجم نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی، محبت اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے محروم اور مستحق طبقات خصوصاً بچوں کی خوشیوں میں شریک ہونا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن ہمیشہ فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہے گی ۔ تقریب کے اختتام پر بچوں میں تحائف اور کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر شبانہ حمید قریشی بھی موجود تھیں۔
ملتان سے مزید