• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر پولیس ناکے پر بدترین ٹریفک جام

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر/ سٹاف رپورٹر) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے باہر پولیس ناکے پر شدید رش اور بدترین ٹریفک جام کے باعث مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر سمیت درجنوں مسافروں کی پروازیں مس ہو گئیں۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق صبح کے اوقات میں ایئرپورٹ کے داخلی راستوں پر قائم پولیس ناکے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ٹریفک جام میں پھنسنے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق وقت پر ایئرپورٹ داخل نہ ہو سکے۔
اہم خبریں سے مزید