کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر) مالدیپ میں ہونے والے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے23 رکنی قومی ٹیم کے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ یکم سے 10 جون تک مالے میں کھیلا جائے گا۔اسکواڈ میں کئی تجربہ کار کھلاڑیوں یوسف بٹ، عیسیٰ سلیمان، مامون موسیٰ، محمد فضل، علی شاہ اور علی نیازی کی واپسی ہوئی ہے ۔ شاہینز یکم جون کو بنگلا دیش ، 4 جون کو مالدیپ اور 7 جون کو افغانستان کا مقابلہ کرینگے۔ دریں اثناء ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے انڈر 20ایشین کپ 2027 کوالیفائنگ مرحلے کے ڈراز جاری کردیے ہیں جس میں پاکستان شامل نہیں ہے۔ پی ایف ایف کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث قومی انڈر 20 ٹیم کو کوالیفائرز میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔