کراچی (طاہر عزیز…اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایک نیا ٹیکس نافذ کرنے کی تیاری، بلدیہ عظمی کراچی نے انٹرٹینمنٹ ٹیکس کے نام متعارف کرادیا جو ہوٹلز،گیسٹ ہاوسز،لاجز،میرج ہالز،مارکیز،میرج لانز،ایئر بی این بیز اور میرج بینکوئٹس سے بل کا ایک فی صد کی شرح کےحساب سے وصول کیا جائے گاکے ایم سی اسے آئندہ سال کے بجٹ میں منظور کرانے کا ارادہ رکھتی ہے میونسپل کمشنر کے ایم سی ابرار جعفر نے اس پر شہریوں سے رائے طلب کر لی ہے اور اعتراضات پر سماعت 10 جون کو بلدیہ عظمی کراچی کے دفتر میں ہوگی میونسپل کمشنر کے مطابق کے ایم سی کے شعبہ سیاحت کی مالیاتی پوزیشن مستحکم بنانے اور بہتر خدمات کے سلسلے میں موجودہ ٹیکس گزٹ میں ایک نئے آٗٹم انٹر ٹینمنٹ ٹیکس -سٹی ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی اور اس کے بائی لاز شامل کر رہی ہےان کا کہنا ہے کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے تحت کے ایم سی کوئی بھی ٹیکس ریٹس،ٹول یا فیس عائد کرنے کی مجاز ہےنئےٹیکس پر اعتراضات سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن کے ایم سی بلڈنگ کے دفتر میں سنے جائیں گے دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ سٹی کونسل میں اپوزیشن نے اس نئے ٹیکس پر مشاورت شروع کر دی ہے اور جلد اپنے موقف سے آگاہ کرے گی تاہم اگر اپوزیشن جو جماعت اسلامی،پی ٹی آئی اور دیگر ارکان پر مشتمل ہے مخالفت کرتی بھی ہے پیپلز پارٹی اسے اکثریت کی بنیاد پر منظور کراسکتی ہے اس لئے آئندہ سال سے یہ نیا ٹیکس عملاً نا فذ ہو جائے گا۔