کراچی(اسٹاف رپورٹر) پروفیسراعجاز فاروقی پی سی بی انٹرکلب لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داؤد اسپورٹس نے یونائیٹڈ اسپورٹس کو 121 رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسراعجاز فاروقی سابق صدر کے سی سی اے اور سابق ممبر بورڈ آف گورنرز پی سی بی تھے فائنل میچ میں داؤد اسپورٹس نے 360 رنز اسکور کئے کپتان نوید خان ، صائم رئیس اور شیراز علی نے سنچریاں اسکور کیں۔ یونائیٹڈ اسپورٹس نے 9 وکٹوں پر 239 رنز اسکور کئے کپتان حسن جعفری نے 77 اور شہریار اظہر نے 44 رنز اسکور کئے۔اعجازفاروقی نے کہا کہ کلب کرکٹ کے فروغ میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہئے۔