• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ اور لیاری پولیس کی مشترکہ کارروائی ،تاجر سے نقدی اور موٹر سائیکل چھینے والا ملزم گرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)لسبیلہ اور لیاری پولیس نے مشترکہ کاروائی میں تاجر سے نقدی،موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے والے ملزم کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لیاری میں لاکھڑا روڈ پر ایک تاجر سے پانچ لاکھ روپے نقدی،موبائل فون اور موٹرسائیکل چھین لی گئی تھی۔جس پر سی آئی اے لسبیلہ اور لیاری پولیس نے اوتھل لسبیلہ میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے رہزنی کے واقعہ میں ملوث ملزم محمد انور کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینی گئی پانچ لاکھ روپے نقدی، ہنڈا 125 موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیا۔پولیس نے ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول اور گولیاں بھی برآمد کرلی۔لسبیلہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کوئٹہ سے مزید