• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی، میونسپل ٹیکس کی مد میں رواں سال 4 ارب روپے وصول

کراچی(طاہر عزیز۔اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی نےمیونسپل ٹیکس کی مد میں رواں سال 4ارب روپے وصول کئے واضح رہے یہ ٹیکس بجلی کے بلوں کے ساتھ لگ کر آتا ہےکے ایم سی نے اس کے لئے 6ارب روپے کاٹارگٹ مختص کیا تھافنانشل ایڈوائزر گلزار علی کے مطابق کسی ریونیو ٹارگٹ کا 60 فی صد وصول ہونا بڑی کامیابی ہے ماضی میں ایسا کبھی نہیں رہا۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 2026-27 کا بجٹ 60ارب روپے کے قریب ہو گا جسے منظوری کے لئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے 18جون کو سٹی کونسل میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں حکومت سندھ سے ملنے والے فنڈ اور کےایم سی کی اپنے ذرائع حاصل آمدن کو ملا کر مجموعی طور پر37ارب روپےڈویلپمنٹ پر خرچ ہو نگے۔

اہم خبریں سے مزید