کراچی( افضل ندیم ڈوگر)24گھنٹے میں ملک بھر سے 477پروازیں آپریٹ، 54منسوخ جبکہ46میں تاخیر1سے15گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ طیارے میں فنی خرابی، اسلام آباد کی پرواز کو 21 منٹ بعد واپس دمام اتارا گیا۔ لاہور اور گرد و نواح میں شدید آندھی اور طوفان بادوباراں کی وجہ سے فلائٹ اپریشن متاثر ،4پروازوں کی اسلام آباد لینڈنگ، کراچی 159 لاہور 97 اسلام آباد 134 پشاور 23 ملتان 21 سیالکوٹ 21 فیصل آباد 12 اور کوئٹہ سے 10 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ کراچی سے 21 لاہور 14 اسلام آباد 11 پرواز منسوخ کی گئی۔