• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلا رہنماؤں کا سانحہ مری پر افسوس کا اظہار

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدر بشریٰ نقوی ،ممبر پنجاب بار کونسل لیہ سید غضنفر عباس شاہ ،ہائی کورٹ بار ملتان ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری فیاض حسین لغاری،شریک چیئرمین جیل ریفارمز کمیٹی ملتان شہزاد انجم کھوکھر ایڈوکیٹ نے مری سانحہ میں ملتان کے علاقہ سوتری وٹ سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کے جاں بحق اور 13 مرد خواتین بچوں کے زخمی ہونے کے واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملتان سمیت صوبہ بھر کے وکلاء جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں حکومت سانحہ مری کے زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑے ۔
ملتان سے مزید