• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان پر حملے جاری، حزب اللّٰہ کی جوابی کارروائی، 5 صیہونی فوجی زخمی

واشنگٹن (اے ایف پی /نیوزڈیسک ) اسرائیلی افواج کی بدھ کوجنوبی لبنان میں کئی مقامات پر بمباری ‘حزب اللہ کے جوابی ڈرون حملے ‘5 صیہونی فوجی زخمی ہوگئے جبکہ 50لاکھ بیرل خام تیل سے لدے تین ایرانی ٹینکر خلیج عمان میں امریکی ناکہ بندی عبورکرگئے ‘فرانس میں جی سیون اجلاس ختم ‘ہرمز کی نگرانی برطانیہ اورفرانس کریں گے ‘ مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا‘صدرڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر تہران نے مناسب رویہ اختیار نہ کیاتوہم دوبارہ ان پر بم برسانا شروع کر دیں گے ۔مفاہمتی یادداشت ابھی حتمی نہیں ہے‘اگر مجھے معاہدہ پسند نہ آیا تو ہم دوبارہ ان پر فائرنگ شروع کر دیں گے‘ ایران کی تعمیر نو میں سرمایہ کاری نہیں کریگالیکن ہمسایہ ممالک مدد کر سکتے ہیں ‘باس میں ہوں‘لبنان میں حزب اللہ کا مقابلہ کرنے کیلئے شامی صدر احمد الشرح سے بات کی ہے‘شامی صدر حزب اللہ کو نشانہ بناناچاہتے ہیں ‘ ایران میں حکومت کی تبدیلی (رجیم چینج )کا ہدف حاصل کرلیا‘ایران کی نئی قیادت کم شدت پسند اور سمجھدار ہے جو ایٹم بم نہ بنانے پر راضی ہے ‘امریکا نے پوری دنیا کو تباہی سے بچالیا‘خلیجی ممالک کے ساتھ ایران کے بیلسٹک میزائلوں اور دہشتگرد پراکسیزپر بات چیت کریں گے‘ معاہدہ ابراہیمی میں توسیع کیلئے پر امید ہوں‘ امریکی فوج کچھ عرصے تک خلیج میں رہے گی‘امریکا کے نائب صدرجے ڈی وینس کاکہنا ہے کہ پاکستان اور قطر کی درخواست پرفی الحال معاہدے کی تفصیلات نہیں جاری کر رہےجبکہ ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمانی اسپیکر محمدباقر قالیباف نے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانی چاہئیں۔

اہم خبریں سے مزید