کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے انٹرنیشنل کارڈیولوجی فیلوشپ مکمل کرنے والے ڈاکٹرز کی سرٹیفکیشن کے کیس میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کو درخواست گزار ڈاکٹرزکو ایف سی پی ایس پارٹ ٹو میں شرکت کی اجازت دینے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے سی پی ایس پی کو درخواست گزاروں کو سرٹیفکیٹس جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزاروں نے جنوری 2024 میں انٹرنیشنل کارڈیولوجی کی فیلو شپ مقررہ تقاضوں کے مطابق مکمل کی، تربیت مکمل ہونے تک درخواست گزاروں کی رجسٹریشن مسترد کئے جانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔