• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹراما سینٹر ایشیا کا سب سے بڑا لیول 1 منصوبہ، توسیع کی تیاری

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما سندھ حکومت کا فلیگ شپ ہیلتھ کیئر منصوبہ ایشیا کا سب سے بڑا لیول 1 ٹراما ایمرجنسی سینٹر ہے جس میں ، توسیع کی تیاری بھی کی جارہی ہے۔ حادثات اور ہنگامی صورتحال کے شکار افراد کو علاج کی جدید ترین سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ سینٹر کے دورہ کے دوران چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق چانڈیو نے سول اسپتال میں واقع ٹراما سینٹر پر بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے انتہائی نگہداشت میں جدید سرجریز اور حادثات کے شکار مریضوں کو فوری اور معیاری طبی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ 13 منزلہ ٹراما سینٹر 500 بستروں پر مشتمل ہے۔

اہم خبریں سے مزید