اسلام آباد( صالح ظافر) امریکی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستانی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔تقریب میں غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی سطح پر غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا اور دونوں فریقین کے درمیان اعتماد کی فضا قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔