• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ٹراما سینٹر، ایمرجنسی کے 15 لاکھ شہریوں کا علاج

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) کراچی میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو انسٹیٹیوٹ آف ٹراما کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر صابر میمن نے کہا ہے کہ ٹراما سینٹر کے قیام سے اب تک 10سال میں ایمرجنسی کے 15 لاکھ سے زائد مریض جدید ترین سہولتوں سے استفادہ کر چکے ہیں۔ اس نمائندے کے دورے کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ستمبر 2016 میں اس ٹراما سینٹر کو باقاعدہ طور پر فعال کر دیا گیا اور بلاول بھٹو زرداری نے افتتاح کیا ۔سینٹر میں یومیہ 550سے 600مریض لائے جاتے ہیں۔ 200 سے زائد مریض روزانہ او پی ڈی میں فالو اپ کیلئے آتے ہیں۔ حادثات کا شکار موٹرسائیکل سواروں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ لاڑکانہ میں سینٹر فعال ہے، سکھر جامشورو میں بھی ٹراما جلد شروع ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ ٹراما سینٹر میں 50 بیڈ کا اسٹیٹ آف دی آرٹ برنس سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے وزیر صحت عذرا پیچو کے ویژن کی تعریف کی اور بتایا کہ سندھ میں لاڑکانہ سکھر اور جامشورو ترجیحات میں شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید