• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی تمام اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ مسترد کردیا، ایم کیو ایم، تحریک انصاف، جماعت اسلامی کا بائیکاٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی ،ایوان میں میں موجود تمام اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر سندھ کے نئے مالی سال کے بجٹ کو الفاظ کا ہیر پھیر اورعوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور اعلان کیا کہ بجٹ بحث میں احتجاج کریں گے۔عوام مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی ۔تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے بدھ کو بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد سندھ اسمبلی کے میڈیا کارنر پر مشترکہ پریس کانفرنس میں بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ۔علی خورشیدی نے کہا کہ سندھ حکومت کی ڈھٹائی پر مبنی آمرانہ پالیسی ہے۔بجٹ میں شہری سندھ کی نمائندگی نہیں ہے۔ مخصوص طبقہ بجٹ پیش کرتا ہے۔ہم نے اس بجٹ کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قواعدوضوابط کےمطابق پری بجٹ سیشن نہیں ہوا ہے۔متحدہ اپوزیشن سراپا احتجاج ہے۔

اہم خبریں سے مزید