کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2026-27 کا1089 بلین روپے سے زائد کا ٹیکس فری سرپلس بجٹ پیش کردیا گیا ، بجٹ میں آمدن کا کل تخمینہ 1134.92بلین روپے ہے، غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 797.82بلین ، صوبائی پی ایس ڈی پی کے لئے 206.61بلین روپے مختص ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کے طرز پر 7فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، مختلف سرکاری محکموں میں 5000 نئی اسامیاں تخلیق کی جائیں گی ۔،صحت 96 ارب،تعلیم 197 ارب مقرر، پبلک ٹرانسپورٹ پر سیلز ٹیکس و نئی الیکٹرک گاڑیوں پر100 فیصد ٹیکس اورپبلک جائیداد کے بیمہ پر سیلز ٹیکس معاف کردئے گئے۔
ٱ