اسلام آباد( رانا غلام قادر)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کے روز ملاقا ت کی، ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیاسی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال ، سندھ کے ترقیاتی منصو بوں اور بجٹ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی ، وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطا بق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مشرق وسطی کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی عالمی امن کیلئےکی جانے والی سفارتی کوششوں پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیاسی اور ملکی امور پر بھی تبادلہء خیال کیا گیا۔وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔