کراچی (رفیق مانگٹ) فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری کامیابیاں، مگر سیاسی ناکامی نمایاں، ایران کا نظام بچ گیا مگر معیشت اور اثر و رسوخ کمزور، آبنائے ہرمز جنگ کا سب سے طاقتور ہتھیار بن کر ابھری، خلیجی ریاستیں عدم استحکام اور سکیورٹی خدشات کا شکار، امریکہ کی سکیورٹی ضمانتوں پر اتحادیوں کا اعتماد متزلزل، روس اور چین کے وقتی فوائد، مگر طویل المدتی نقصان، جنگ نے مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن مزید بگاڑ دیا، ایران میں سکیورٹی اداروں کی طاقت میں اضافہ، نظام مزید نازک ہوگیا۔ امریکی جریدے فارن پالیسی میں شائع تجزیے میں ایران جنگ کو ایک ایسی کشمکش قرار دیا ہے جس میں کوئی فریق کامیاب نہیں ہوا۔ بظاہر امریکہ اور اسرائیل اپنے سیاسی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ۔