• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر سال پولیس کا اربوں کا بجٹ، تھانہ کلچر بہتر نہیں ہوسکا

کراچی( ثاقب صغیر )سندھ میں ہر سال پولیس کو اربوں روپے بجٹ میں ملتے ہیں تاہم پولیس تھانہ کلچر سمیت بنیادی پولیسنگ کے معاملات کو بھی بہتر نہیں بنا سکی ہے۔کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے واقعات بھی جاری ہیں جبکہ کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی وارداتوں کا سلسلہ بھی نہیں رک سکا ہے۔پولیس افسران کے متعدد دعوؤں کے باوجود آج تک پولیس تھانہ کلچر کو ہی ٹھیک نہیں کر سکی ہے۔آج بھی شہری تھانے جاتے ہوئے خوف محسوس کرتا ہے۔ اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں اپنی قیمتی اشیاء سے محروم ہونے والے شہری بھی تھانے جانے سے ڈرتے ہیں۔سیف سٹی پراجیکٹ بھی کئی سالوں کے دعوؤں کے باوجود مکمل نہیں ہو سکا ہے اور اب تک صرف اس کا فیز ون کی بمشکل مکمل ہوا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے دعوے بھی صرف دعوے ہی ثابت ہو رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید