• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری عوام پُر امن رہیں، دھرنے ختم، مذاکرات کریں، نواز شریف

لاہور( جنگ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پُر امن رہیں، دھرنے ختم اور مذاکرات کریں، تفصیلات کے مطابقنواز شریف کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر اور پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔اجلاس میں آزاد کشمیر میں حالیہ واقعات کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید