اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے جس قدر ممکن ہو سکا، بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی،بجٹ میں ملک میں خواتین کو خودمختار بنانے اور انکی قومی دھارے میں شمولیت میں اضافے کیلئے اقدامات شامل ہیں،اللہ کے فضل و کرم سے خطے میں کشیدگی کے بادل چھٹے اور امن کے قیام کی کوششیں بر آئیں،دوست ممالک کے شکر گزار ہیں جنہوں نے امن کے قیام کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیا۔وزیر اعظم نے ان خیا لا ت کا اظہار گزشتہ روز مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے دوران کیا۔