اسلام آباد(مہتاب حیدر)حکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں سعودی آئل فیسلٹی (SOF) سے کسی بھی رقم کے حصول کا تخمینہ شامل نہ کیے جانے کے بعد پاکستان نے آئندہ مالی سال کے دوران یورو بانڈ، سکوک بانڈ اور پانڈا بانڈ جیسے بین الاقوامی بانڈز جاری کرکے 2 ارب ڈالر حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جبکہنیا پاکستان سرٹیفکیٹس‘‘سے 1.122 ارب ڈالر حاصل کرنے کا منصوبہ بھی ہے۔