اسلام آباد(خالد مصطفیٰ) حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں زیادہ آسان، واضح اور قابلِ فہم بنایا جا سکے۔وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) کے مطابق نئے بل میں واجب الادا رقم، بلنگ مدت، یونٹس کا استعمال اور ادائیگی کی تاریخ جیسے اہم نکات کو نمایاں طور پر دکھایا جائے گا۔