• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سفارتی عملے میں تبدیلی، گیتیکا سریواستو مدت پوری کیے بغیر نئی دہلی واپس

اسلام آباد(صالح ظافر) پاکستان میں تعینات بھارت کی قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر گیتیکا سریواستو اپنی مدتِ ملازمت مکمل کیے بغیر نئی تعیناتی کے لیے نئی دہلی واپس جا رہی ہیں۔سفارتی ذرائع کے مطابق وہ جون کے آخر میں اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔ وہ اکتوبر 2023میں اسلام آباد میں تعینات ہوئی تھیں۔بھارت نے ان کی جگہ سینئر سفارتکار ڈاکٹر ستینجل پانڈے کو اسلام آباد میں نیا قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر نامزد کیا ہے، جو اس وقت سری لنکا میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید