کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ ایک بار پھر سرپلس میں چلا گیا ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ مئی 2026 کے دوران 459 ملین ڈالر سرپلس میں رہا۔یہ سرپلس اپریل 2026 میں ریکارڈ کیے گئے 276 ملین ڈالر کے خسارے کے بعد سامنے آیا ہے۔