کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بھارتی سول اور فوجی طیاروں کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی برقرار رہے گی۔نوٹم کے مطابق یہ پابندی 16 جون 2026 شام 5 بجکر 50 منٹ سے بڑھا کر 24 جولائی 2026 صبح 4 بجکر 59 منٹ تک نافذ رہے گی۔